چل رہا تھا کب سے میں
تھی مسافت اک کڑی
تھک گیا تھا اس گھڑی
چند لمحوں کو رکا
سوچ یونہی آ گئی
میں بہت نذدیک ہوں
اپنی منزل سے ابھی
کافی رستہ کٹ گیا
تھوڑا باقی ہے ابھی
مڑ کے پھر میری نظر
راستے پر جب پڑی
دنگ ہی میں رہ گیا
جب خبر مجھ کو ہوئی
جس جگہ سے میں چلا
یہ جگہ پھر تھی وہی

0
148