| مدحت ؐ کو اپنے ہونٹوں پہ جو بھی سجا گیا |
| وہ مشکبو کو ہر سو بکھرتا چلا گیا |
| ذکر نبی ؐ میں قلب تاثر دکھا گیا |
| "یاد ان ؐ کی آئی روضہ تصور میں آ گیا" |
| بوبکر ؓ دائیں ہیں تو عمر ؓ بائیں آپ ؐ کے |
| منظر حسیں مدینہ کا دل میں سما گیا |
| محبوب ؐ رب کی مل سکے خوشنودگی اسے |
| امت کی فکروں میں جو شب و روز چھا گیا |
| عرش بریں پہ لطف ہو اس پر حضور ؐ کا |
| دنیا کی نظروں میں جو بھی خود کو گرا گیا |
| ستر شہیدوں کا ملے اس کو ثواب پختہ |
| سرکار ؐ کا طریقہ اگر من کو بھا گیا |
| آقا ؐ سے میل زندگی ناصؔر جو کھا گئی |
| فردوس میں مقام علیین وہ پا گیا |
معلومات