طیبہ کا وہ حسیں ہے منظر
شاہ و گدا سب اس کے خوگر
پایا جب ہے رب سے بلاوا
"آخر چمکا میرا مقدر"
دل کی دھڑکن آنکھ کا نور ہے
شہر مقدس ؐ عشق کا مظہر
گنبد خضری ؐ کی دید ہو حاصل
ہے یہی راحت زیست کا محور
دنیا پر تاریکی تھی چھائی
نور ہدی ؐ سے ہوگئی منور
سارے ہی آپ ؐ کے والہ و شیدا
آقا ؐ کے ہیں عدو بھی ثناگر
افضل ناصؔر شان نبوت ؐ
رتبہ ہے ان ؐ کا اعلی و برتر

0
27