تِرے گھر میں جو آئے گی وہ اردو بولنے والی |
سلیقے سے فضاؤں میں ہے خوشبو گھولنے والی |
تِرا جیون سنوارے گی کٹھن ہو زندگی جتنی |
بہت مشکل سے لیکن ہے لبوں کو کھولنے والی |
دلاسہ تجھ کو دینا ہے یا تجھ کو تھام لینا ہے |
نزاکت سے مگر پیارے مواقع تولنے والی |
وہ رسم و راہ سمجھے ہے بھلے اقدار سمجھے ہے |
رہے گی سنگ وہ تیرے نہیں وہ ڈولنے والی |
معلومات