دل جو عاشق ہو گیا مولا علی سرکار کا
مول بے حد بڑھ گیا یارو دلِ بیکار کا
والله مجھ پرہو گیا فضلِ خدائے مصطفیٰ
جب ثنا خواں ہو گیا میں آپ کے دربار کا
مصطفیٰ شہرِ علم ہیں اور در وازہ علی
یا علی کے حق میں ہے فرمان یہ سرکار کا
دنیا میں آتے ہی دیکھا چہرا ئے خیرالبشر
یا علی کوئی نہیں ثانی ترے دیدار کا
دیکھنا تیری طرف ہے زندگی ایمان کی
سن رکھا ہے میں نے یہ کہنا نبی مختار کا
یا علی عتیق عاجز پر نگا فرمائیے
دین پر قائم رہے یہ نعت خواں دربار کا

59