| مانگوں دُعائیں جس سے، وہ میرا مُدعا ہے |
| مانگوں اُسی سے اُس کو، یہ میرا مَشغلہ ہے |
| دیکھا نہیں ہے اب تک اُس کا حَسین چہرہ |
| مِعراج کب یہ ہوگی آنکھوں میں وَلولہ ہے |
| اُس کے وُجود سے ہے سَب کا وُجود قائم |
| اُس کا وُجود دائم، فانی کو زَلزلہ ہے |
| گَرچہ بَقا نہیں ہوں پھر بھی جُدا نہیں ہوں |
| ہَستی حُباب لیکن، اُس کا ہی سِلسلہ ہے |
| تَنزیہہ بھی اُسی کی، تَشبیہ بھی اُسی کی |
| یہ عِشق بھی اُسی کا، اُس کا ہی فَلسفہ ہے |
| جب غیر ہی نہیں ہے تو پھر شریک کیسا |
| اے فلسفی بتا دے کیا تُجھ کو مَسئلہ ہے |
| نُورِ مُحمدیؐ ہے رَب کا ظُہورِ اوّل |
| ناقِص غُلام کا یہ ایمانِ کامِلہ ہے |
معلومات