کمسنوں کو وہاں پھر رلایا گیا
پھر فلسطین پر بم گرایا گیا
بچے بوڑھے جواں سارے معصوم ہیں
گود میں زخمی بچے بھی مظلوم ہیں
کتنے لوگوں کو زندہ جلایا گیا
پھر فلسطین پر بم گرایا گیا
ظالموں نے کیا ظلم کی انتہا
اے خدا تو ہی دے ظالموں کو سزا
مثل جنت کو دوزخ بنایا گیا
پھر فلسطین پر بم گرایا گیا
دین کو ختم کرنے کی ہیں سازشیں
ہیں فلسطین کی چاروں اور آتشیں
تیرے بندوں کو مولیٰ ستایا گیا
پھر فلسطین پر بم گرایا گیا
کہتے ہیں ہم سبھی قبلہ اول جسے
توڑ نا چاہتا ہے یہ ظالم اسے
کتنی مسجد کو بم سے اڑایا گیا
پھر فلسطین پر بم گرایا گیا
یونسؔ آجا ۓ ظالم پہ رب کی پکڑ
توڑدے ایک جھٹکے میں اس کی اکڑ
جام غم مسلموں کو پلایا گیا
پھر فلسطین پر بم گرایا گیا

69