کبھی تو مدھم ہو کر دکھا اے حسرت دل |
گھڑی بھر کو چین بھی گا اے حسرت دل |
کچھ دن کی بات ہے پھر ہم نا ہوں گے |
تم خوش ہو گی، میرے غم نا ہوں گے |
میری یادیں بھی طاق نسیاں میں جلا دینا |
میرا ذکر میرا ہجر میرا عشق بھی بُھلا دینا |
جو چاہے که لینا، بس اک بے وفا مت کہو |
خاک عشق میں دفن ہوں، اسے جھوٹا مت کہو |
جمی ہے محفل زندگانی، جوبن پر غیر کی مہربانی |
اک نا تمام میری کہانی، کس بات کی اب جانی؟ |
یہ سچ ہے کہ عمر بھر تمہی کو سوچا ہے تمہیں چاہا ہے |
کیا ہوا جو ملن نا ہوا؟ آرزوۓ وصل کا اپنا پھاہا ہے |
تم سے جو ہوا سو ہوا ، اب وقت قضا کا آیا ہے |
مائل بہ کرم کاشف کون ہے؟ حرف دعا آیا ہے |
شاعر : کاشف علی عبّاس |
معلومات