مَیں نے جب بھی لِکھا نام
دِل کی مانند دھڑکا نام
جیسے میں نے سیکھے حرف
ایسے میں نے سیکھا نام
اپنی آپ مثال ہے وہ
جیسی صُورت ویسا نام
اُس نے کِتنی چاہت سے
مُجھ سے میرا پُوچھا نام
اُس نے دِل میں رکّھا نام
مّیں نے دِل میں رکّھا نام
مانی میرے رب کا ہے
سوہنا، سچّا سُچّا نام

73