پیارے نبی ہیں ہم سب کے رہبر اللہ اکبر اللہ اکبر
کوئی نہیں ہے آقا کا ہمسر اللہ اکبر اللہ اکبر
سارے جہاں میں خیرالوری ہیں
صادق امیں ہیں نورالہدی ہیں
اپنے تو اپنے غیروں کے دلبر اللہ اکبر اللہ اکبر
شاہِ عرب ہیں شاہ عجم ہیں
صورت کیا سیرت سب میں اتم ہیں
باطل کو مارا دنیا میں آکر اللہ اکبر اللہ کبر
تڑپے گی امت روزِ قیامت
پھر ان کے صدقے ہوگی شفاعت
آقا پلائیں گے جام کوثر اللہ اکبر اللہ اکبر
صدقے میں جن کے دنیا بنی ہے
سورج بنا ہے جنت سجی ہے
اللہ کے نبیوں میں ہیں وہ برتر اللہ اکبر اللہ اکبر
جن پر خدا نے قرآں اتارا
وہ میرا آقا بے حد ہے پیارا
آقا کی مٹھی میں بولا پتھر اللہ اکبر اللہ اکبر
اصحاب آقا ہیں سارے بہتر
فاروق ہو یا صدیق اکبر
داماد پیارے کرار حیدر اللہ اکبر اللہ اکبر
یونسؔ ہمیشہ بس یہ دعا ہو
لب پر ہو کلمہ جب خاتمہ ہو
نعتِ نبی میں لکھوں برابر اللہ اکبر اللہ اکبر

0
62