| دوستوں کے نشید میں ہوں میں |
| آج رنگِ فرید میں ہوں میں ا |
| کل کسے علم کیا سے کیا ہوگا |
| آج وقتِ سعید میں ہوں میں |
| مجھ سے قائم ہے رنگ دنیا کا |
| ہر کسی کی نوید میں ہوں میں |
| مجھ کو ڈھونڈو نہ سونے چاندی میں |
| جا کے دیکھو حدید میں ہوں میں |
| اے روایت کے ماننے والے |
| اب کہ فکرِ جدید میں ہوں میں |
معلومات