وہی آرزو ہے وہی جستجو |
جو حق اللہ ہو ہے جو حق اللہ ہو |
وہ ہے ذاتِ اقدس وہی کبریا |
ہیں جس کی خلق میں چمن رنگ و بو |
وہ مالک ہے ایسا رہے گا دوام |
یہ دیگر ہے فانی سدا ہے وہ ہُو |
نبی اس کے دیتے ہیں انعامِ رب |
صمد ذات اس کی جو ہے وحدَہ ہو |
وہ تھا پہلے سب سے رہے گا وہی |
نبی سے یہ آئی حسیں گفتگو |
نہ رکھے شراکت احد ذاتِ حق |
رسولِ خدا ہیں نبی عبدُ ہُو |
ہے اول جو مولا رہے گا وہی |
کرے کرم اس کا خلق کی نمو |
وہ قدرت سے ظاہر ہے پوشیدہ بھی |
وہی ذات ہے گردوں کی آرزو |
نہ پیدا خلق تھی مگر تھا وہی |
سجی اس سے ہستی جو ہے چار سو |
ثنا سب خدا کی نہیں ہے غلو |
بڑا ہے وہ سب سے عُلیٰ شانِ ہُو |
بنا دے اگر چاہے ادنیٰ عُلیٰ |
کرے کرم اس کا جہاں مستبو |
سدا یاد اس کی یہ سالک کریں |
سوا یادِ حق ہے دگر دوبدو |
ہے محمود نغمہ حسیں اللہ ہُو |
رٹو اس کو دائم کہو اللہ ہُو |
سدا اللہ ہو ہے سدا اللہ ہو |
کہیں اللہ ہُو اب کہیں اللہ ہُو |
معلومات