مجھے چاہے کافر کہہ دو اے میرے دشمنو
جو دل میں ہے وہ کہہ ڈالو اے میرے دشمنو
مری راہ میں کیوں کانٹے بچھا رہے ہو تم
قدر وقت کی کچھ کر لو اے میرے دشمنو
جو کچھ کرنا ہے کر گزرو اے میرے دشمنو
مجھے چاہے کافر کہہ دو اے میرے دشمنو
مرے بغض میں مر جاؤ اے میرے دشمنو
میں ہوں روشنی میں اور تم ظلمتوں میں ہو
مرے ساتھ تم بھی ہو لو اے میرے دشمنو
بہتر ہے گھر میں رَہو اے میرے دشمنو
قیامت سے پہلے سنبھلو اے میرے دشمنو
کرو گند جتنا چاہو اے میرے دشمنو
تعاقب میں میرے کب تلک دوڑ سکتے ہو
صدائے جرس کو سن لو اے میرے دشمنو

0
3