بہت مغرور دنیا ہے بڑا ظالم زمانہ ہے
دلوں میں بغض ہیں لیکن بظاہر دوستانہ ہے
وفا کے منتظر تم ہو یہاں کس کی دلِ ناداں
یہاں ہر ایک نے تم کو ہمیشہ چھوڑ جانا ہے
کسی کے بیچ رشتوں میں انا حائل یہ ہو جائے
وفائیں کیا نبھانی ہے محبت بھول جانا ہے
میں چپکے سے اناؤں میں محبت گھول دیتا ہوں
یہی میری کہانی ہے یہی میرا فسانہ ہے
فقط لفظوں پر مبنی ہے یہ کیسا عشق ہے حسانؔ
نبھانا کچھ نہیں ان کو انہیں بس دل لگانا ہے

0
48