| جو ہر بات پہ امن کا بھاشن دیتے ہیں |
| پوچھ انھی سے پھول یہاں کیوں مرتے ہیں |
| جو لوگوں سے نفرت کا ہی سکھاتے ہیں |
| مذہب کو بدنام وہی تو کرتے ہیں |
| سوئے ہوئے ہیں دیس کے حاکم دیکھو تو |
| جال عدو سازش کا کھل کر بُنتے ہیں |
| باغ کے مالی گر سستی دکھلائیں تو |
| خود رو پودے خوب چمن میں پھلتے ہیں |
| غم ہے مجھ کو ایسے اجلے پھولوں کا |
| جن کو ان کے محافظ آپ مسلتے ہیں |
معلومات