دوست ہے میرا تو خوشی پر ہنس
منہ چڑا اس کا زندگی پر ہنس
ہو کے بے حال اپنی حالت پر
غور سے دیکھ ہر کسی پر ہنس
اس کے کوچے میں دل جو لے آئے
ایسے معصوم اجنبی پر ہنس
کب سے تجھ کو منا رہا ہوں یار
مان جا میری گدگدی پر ہنس
اب خموشی رہے یہاں کچھ دیر
پھر تری مرضی جس گھڑی پر ہنس
نور شیر

0
69