ترے دل کا مسکن بھی مہنگا پڑا ہے
تمہیں چھوڑ کر غم ہی سہنا پڑا ہے
تمھارے بنا ہم ادھورے ہیں جانم
ہمیں تم سے اکثر یہ کہنا پڑا ہے
ترے دل کے خیمے کو آباد کر کے
اکیلے بھی ہم کو ہی رہنا پڑا ہے
محبت کو گہنا اگر ہم بنائیں
تو گہنا یہ ہم کو ہی مہنگا پڑا ہے
محبت ہے موجوں کے گرداب جیسی
سمندر میں ہم کو اترنا پڑا ہے
محبت جلا کر انا کو مٹائے
محبت کی خاطر ہی جلنا پڑا ہے
محبت کا رستہ بڑا ہی نرالا
اکیلے ہی الفت میں چلنا پڑا ہے
GMKHAN

0
13