میں نے کچھ کہا ہے کیا ؟
تو نے کچھ سنا ہے کیا ؟
نظریں پھیرتا ہے کیوں
تو بھی بے وفا ہے کیا ؟
گھر میں کس لئے رہوں ؟
گھر میں کچھ بچا ہے کیا ؟
پڑھتے کیوں نہیں اسے ؟
خط میں کچھ لکھا ہے کیا ؟
چپ ہو کیوں ارے میاں
حادثہ ہوا ہے کیا ؟
تیرا حوصلہ ہوں میں
میرا حوصلہ ہے کیا ؟
بے کسوں کے واسطے
کوئی آسرا ہے کیا ؟
منکرِ خدا بتا ؟
تیرا بھی خدا ہے کیا ؟
عشق لا علاج ہے
عشق کی دوا ہے کیا ؟
اس کے در پہ رات دن
اب تلک پڑا ہے کیا ؟
تیری یہ وفا ہے تو
پھر بتا جفا ہے کیا ؟

12