مشکلوں میں مجھے جینا سکھا دیتے ہو تم
کچھ یوں مضبوط مجھے اور بنا دیتے ہو تم
میں کبھی ہار کے ہارا نہیں جگ میں تیرے
حوصلے میرے پہاڑوں سے بڑھا دیتے ہو تم
راستے خود ہی بچھے جاتے ہیں سب قدموں میں
اپنی شفقت کا درس ان کو پڑھا دیتے ہو تم
مجھ سے کمزور سے لیتے ہو جو کچھ کام بڑا
گل چراغوں کو مرے گرد جلا دیتے ہو تم
مانتا ہے یوں زمانہ بھی بڑائی کو تری
سامنے شاہوں کا سر اپنے جھکا دیتے ہو تم
اے خدا ! رحمتیں بھاری ہیں تری مشکل سے
روز شاہد کو گرا کے اٹھا دیتے ہو تم

0
76