| جو حق پہ تھے انھیں بجھادیا گیا |
| پرانے قصوں کو دھرا دیا گیا |
| بلال تیری مٹی کربلا بنی |
| ترے لہو کو بھی بہا دیا گیا |
| وہ روشنی دکھانے کو جو آئےتھے |
| انہی کو ہی وہاں جلا دیا گیا |
| جو امن کے تھے نصر اللہ ان کو ہی |
| یزیدی کربلا دکھا دیا گیا |
| انہی کو لہو لہو میں فنا کیا |
| انہی کو کربلا بنا دیا گیا |
| وہ کون لوگ جو یزید ٹہرے اور |
| وہ ہم ہیں جن کو یہ صلہ دیا گیا |
| شہادتوں کا سلسلہ دیا گیا |
| شہادتوں کا یہ صلہ دیا گیا |
| وہ مسجدوں میں لہو سے نہائے لوگ |
| سنو ہمیں ہی کربلا دیا گیا |
| جو قافلے جھکائے سر امر ہوئے |
| سنو ہمیں ہی حوصلہ دیا گیا |
| بلند حوصلہ شہادتوں کا عزم |
| شہادتوں کا مرحلہ دیا گیا |
معلومات