| جاؤ، جا کے کہیں گُم ہو جاؤ |
| یادِ رفتہ! مجھے یوں مت تڑپاؤ |
| وقت کا پنچھی جو اُڑ چکا ہے |
| مجھ کو اب یاد نہ اُس کی دلاؤ |
| ہو گئے دفن جو سپنے سارے |
| اُن کی قبروں پہ دیے مت جلاؤ |
| مشکلوں سے ہے سنبھالا خود کو |
| تم مرے حوصلے مت آزماؤ |
| عشق شاید اِسی کو کہتے ہیں |
| جس کو چاہو اُسی میں کھو جاؤ |
معلومات