مصطفیٰ کے صدقے میری حا جت روا ہو گی |
دور دین و دنیا کی مجھسے ہر بلا ہو گی |
انکے عشق میں جس نے زندگی گزاری ہو |
قبر میں انہیں یارو کوئی نا سزا ہو گی |
مصطفائی دیوانے حشر میں جب آئیں گے |
آج محترم ہیں یہ غیب سے ندا ہو گی |
نعت سے لگن مجھکو یہ ہے میرا سرمایہ |
نامئہ عمل میرا نعت مصطفی ہو گی |
قبر میں نبی سرور جلوے جب دکھائیں گے |
عتیق ان کی آمد سے قبر پر ضیا ہو گی |
معلومات