| ملے مصطفیٰ سے دہر کو اجالے |
| وہ ہستی میں اعلی بڑی شان والے |
| مثال ان کے پیدا نہ ہو گا کبھی بھی |
| وہ والا ہیں سب سے وہ سب سے نرالے |
| نبی کی عطا سے دہر کی ہے زینت |
| علیٰ درجے سارے نبی نے سنبھالے |
| جو جنت ہیں دیتے سدا عاصیوں کو |
| ہیں لال آمنہ کے حلیمہ کے پالے |
| یہ کوثر ہے چشمہ ملک مصطفیٰ کی |
| وہ میداں میں دیں گے ہمیں بھی پیالے |
| تلے ان کے قدموں وہ عرشِ بریں ہے |
| ہیں آقا سے سارے دہر کے اجالے |
| اے محمود ڈنکا نبی کا علی ہے |
| وہ سلطاں ہیں میرے بڑی شان والے |
معلومات