عاصیوں پر ہر گھڑی ہے فضل و احسانِ نبی
روزِ مَحشر بھی رہیں گے زیرِ دامانِ نبی
ہے یہی ارمان دل میں جب تلک زندہ رہوں
میں لکھوں اپنے قلم سے حمد اور شانے نبی
ناز ہے مجھ کو نبی کے ہر صحابی پر بڑا
انبیاء کا بھی فخر ہیں چار یارانِ نبی
قبلہ و کعبہ ہے میرا سیدہ زہرا کا در
مخدو مہ کونین ہیں وہ راحتے جانے نبی
نعت کی آمد کا یہ جو سلسلہ ہے اے عتیق
بے شک تمہارے ساتھ ہر لمحہ ہے فیضانِ نبی

0
75