خوب بولتا ہے حسن نثار
پول کھولتا ہے حسن نثار
سب وڈیروں گندے وزیروں کو
اچھا کوستا ہے حسن نثار
ہم وطن سبھی جاہلوں کی بھی
رگ دبوچتا ہے حسن نثار
اب تی زاب سے ہی دھلے گی قوم
یہ ہی سوچتا ہے حسن نثار
مولوی ملاں کے فتاوی کی
قبر کھودتا ہے حسن نثار
بت کدہ میں ہی بیٹھ کر حسن
رب کو پوجتا ہے حسن نثار

0
50