مسائل بہت بڑھ گئے ہیں
سیاست __ کئی دوستوں کو الگ کر چکی ہے
چناؤ میں بھی دھاندلی ہو گئی ہے
سنا ہے ___ یہ سب فوجیوں نے کیا ہے
گھریلو ملازم کو مالک نے ہی مار ڈالا
وبائیں تباہی مچانے میں مصروف ہیں اور
لڑکیاں ریپ بھی ہو رہی ہیں
یہاں لوگ بدحال ہیں اور حالات بدتر
کئی لڑکیاں باپ کے گھر سے ہی بھاگ نکلیں
مجھے گھر ہی زندان سا لگ رہا ہے
مرا دم یہاں گھٹ رہا ہے
مرے پاس آؤ __ ابھی
ہم کسی اور دنیا میں چلتے ہیں دونوں
یہی حل ہے ان مسئلوں کا
میں سب بھولنا چاہتا ہوں
سواۓ تمھارے

0
59