یاور علیؑ صفدر علیؑ افسر علیؑ حیدر علیؑ
حاصل علیؑ واصل علیؑ کامل علیؑ برتر علیؑ
ہادی علیؑ شافی علیؑ کافی علیؑ رہبر علیؑ
مالک علیؑ قاسم علیؑ حاکم علیؑ سرور علیؑ
بس ایک اللہ اور نبی ہر گز نہیں میرا علیؑ
اِس کے علاوہ حاملِ ہر رتبہ ہے مولا علیؑ
اکمل علیؑ افضل علیؑ اجمل علیؑ اکبر علیؑ
ساجد علیؑ زاہد علیؑ عابد علیؑ منبر علیؑ
صالح علیؑ ناصح علیؑ فاتح علیؑ گوہر علیؑ
صاحب علیؑ غالب علیؑ نائب علیؑ مظہر علیؑ
بس ایک اللہ اور نبی ہر گز نہیں میرا علیؑ
 اِس کے علاوہ حاملِ ہر رتبہ ہے مولا علیؑ
اعلی علیؑ داتا علیؑ آقا علیؑ مولا علیؑ
وافی علیؑ عالی علیؑ قاضی علیؑ قبلہ علیؑ
فاصل علیؑ فاضل علیؑ قابل علیؑ کعبہ علیؑ
باذل علیؑ حامل علیؑ ساحل علیؑ ملجا علیؑ
بس ایک اللہ اور نبی ہر گز نہیں میرا علیؑ
اِس کے علاوہ حاملِ ہر رتبہ ہے مولا علیؑ
حیدرؑ ہی سے ہے دو جہاں میں رونق و تابندگی
حیدرؑ وقارِ زندگی, حیدرؑ بہارِ زندگی
حیدرؑ مری دل بستگی, حیدرؑ مری وارفتگی
حیدرؑ کو تکنا بندگی, حیدرؑ کو پڑھنا بندگی
حیدرؑ صراطِ مستقیم و مخزنِ علمِ نبیؐ
حیدرؑ امامِ اوّل و اُمیدِ اولادِ صَفیؑ
حیدرؑ امامت میں بڑا, حیدرؑ ولایت میں بڑا
حیدرؑ سیادت میں بڑا, حیدرؑ سعادت میں بڑا
حیدرؑ سیاست میں بڑا, حیدرؑ قیادت میں بڑا
حیدرؑ شجاعت میں بڑا, حیدرؑ شرافت میں بڑا
ہر وصف ہر خوبی کا مصدر ذات حیدرؑ کی ہوئی
ہر جاہ ہر شاہی کا مصدر ذات حیدرؑ کی ہوئی
فخرِ رسولِ ہاشمی و شاہِ مرداں یا علیؑ
سب سے انوکھی شان تیری شیرِ یزداں یا علیؑ
الفت تری ٹھہری ہے اصلِ دین و ایماں یا علیؑ
نفرت تری قلبِ منافق کی ہے پہچاں یا علیؑ
لوگو سنو تقسیم کرنے والے ہیں خُلد و جَحیم
حضرت علی المرتضی شاہِ عرب، عبدِ عظیم

0
120