| کوئی جا کہ بولے میرے ماہ لقا سے |
| کرے عرض جا کے مرے با وفا سے |
| کہ جینے کی اب اور جینے کی چاہت نہیں ہے |
| وہ صورت دکھائیں |
| وہ دُکھ میرا سمجھیں, میرا درد جانیں |
| وہ بس لوٹ آئیں |
| اے دلبر کی نگری میں جاتے مسافر |
| اے قسمت کی دیوی کے محبوب راہی |
| بتانا یہ جا کہ میرے دلربا کو |
| کہ وعدہ نبھائیں وہ اب لوٹ آئیں |
| بتانا جو حالت مری اس گھڑی ہے |
| ہیں دن سخت بوجھل تو راتیں کڑی ہیں |
| وہ دُکھ میرا سمجھیں, میرا درد جانیں |
| وہ بس لوٹ آئیں |
معلومات