خم جبیں کچھ با ادب ہو کے ہی جانا روبرو |
اپنی کوتاہی تہ دل سے بتانا روبرو |
صرف آنکھوں سے ہی باتیں کب تلک ہوتی رہے |
حال دل اپنا مگر اک دن سنانا روبرو |
گر نہ آئے ہمسفر کو سادگی سے بھی یقیں |
چاک سینہ کر کے اپنے غم دکھانا روبرو |
مرتکب ہو انجمن میں آپ سے کوئی خطا |
لاج پھر معصومیت سے ہے نبھانا روبرو |
درگزر ہوتی خطائیں شادمانی ہو اگر |
خامیوں کو خوش مزاجی دیکھ لانا روبرو |
ہچکچاہٹ بے جہت جچتی نہیں ناصؔر کبھی |
بے تکلف، بے جھجک ہی مسکرانا روبرو |
معلومات