جس گھڑی وصل کی منزل سے گزر جاؤں گا |
"میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا" |
زندگی وصل نے بخشی ہے انوکھی مجھ کو |
موت آنے سے نہ سمجھو کہ میں مر جاؤں گا |
وصل سے وہ ہوا باقی تو ہوا میں فانی |
باقی میں باقی رہوں گا، میں کدھر جاؤں گا |
وفا کی راہ چلوں گا تو میں مٹ جاؤں گا |
جانتا ہوں کہ یہ مشکل ہے مگر جاؤں گا |
جانبِ وصل ذکیؔ سوچ سمجھ کر آیا |
مجھ کو معلوم ہے مر جاؤں گا پر جاؤں گا |
معلومات