ایسے لگتا ہے زندان میں رہتے ہیں |
وقت بے وقت بحران میں رہتے ہیں |
محو حیرت ہوں ممکن ہوا کیسے یہ |
کتنے افراد انسان میں رہتے ہیں |
عقل والے بھروسہ کریں عقل پر |
ہم سے بھولے تو وجدان میں رہتے ہیں |
بات سنتے نہیں لوگ اس واسطے |
ہم سے مجنوں بیابان میں رہتے ہیں |
دید تیری کسی وقت ہو سکتی ہے |
ہم تو دنیائے امکان میں رہتے ہیں |
GMKHAN |
معلومات