مجھے پیار سے جاں ، بلانا کسی کا |
ہے دل کو لبھاتا ، لبھانا کسی کا |
کریں منہمک مجھ کو چنچل ادائیں |
مجھے بھا گیا مسکرانا کسی کا |
محبت کے اسباق مجھ کو پڑھا کر |
ہوا خواب ، اب آنا جانا کسی کا |
حسیں موت ماری ہے تیرِ نظر سے |
لگا ہے جو دل پر نشانہ کسی کا |
فقط چاہتا ہوں محبت ہمیشہ |
نہیں چاہتا میں ، خزانہ کسی کا |
محبت کی باتیں نہ کرنا کبھی تم |
میں بھولا نہیں چھوڑ جانا کسی کا |
تجھے ہر بشر آزمائے گا رہؔبر |
نہیں ہے ، نہیں ہے زمانہ کسی کا |
معلومات