ہیں شہکارِ قدرت شہے انبیا
امامِ رسل سیدِ دو سریٰ
جمیلِ جہاں احمدِ مجتبیٰ
دہر کے یہ دولہا سخی دلربا
ہے کوثر اُنہیں کو عطا میں ملی
ہیں لولاک والے سخی مصطفیٰ
نہیں تھا خلق میں کوئی بھی کہیں
مگر نور اُن کا وہ صلے علیٰ
نہیں رکھتے ثانی نہ ہو گا کبھی
رہیں گے وہ یکتا خدا کی رضا
ہیں عکسِ جمالِ الہ دلربا
ملے ان کو درجے وریٰ الوریٰ
اے محمود سنسار گھیرے میں ہے
یہ گھیرا نبی کی عطا نے دیا

0
1