| تیری چوکھٹ پہ ایسے آ بیٹھوں |
| اپنی ہستی کو بھی مٹا بیٹھوں |
| تری الفت میں ایسے کھو جاؤں |
| اپنا ہر نقش تک بھلا بیٹھوں |
| تیری رحمت کا ابر جب برسے |
| سبز بنجر زمیں بنا بیٹھوں |
| تیری قربت نصیب ہو مجھ کو |
| ہر تکلّف کو میں اٹھا بیٹھوں |
| عشق جب میری ذات میں جاگے |
| جان و دل تجھ پہ میں لٹا بیٹھوں |
| رازِ ہستی سمجھ میں آ جائے |
| ذرّے ذرّے میں تجھ کو پا بیٹھوں |
| طارِق اب تجھ سے اور کیا مانگے |
| کاش تجھ میں ہی میں سما بیٹھوں |
معلومات