محبتوں میں شمار کیسا
یقین کیسا گمان کیسا
بے مول رشتوں کے درمیاں میں
سوال کیوں یہ حساب کیسا
عروج کیسا زوال کیسا
سوال کیسا جواب کیسا
جو دل سے نکلے وہی حقیقت
تو لفظوں کا انتخاب کیسا

6