| قیامت سے پہلے قیامت ہوئی ہے |
| کہ سجدے میں حیدرؑ کو ضربت لگی ہے |
| نہیں ہوش جبریلؑ جیسے ملک کو |
| کہ زیرو زبر کیا عبادت ہوئی ہے |
| جہانوں کا رہبرﷺ بھی نوحہ کناں ہے |
| قیامت قیامت قیامت ہوئی ہے |
| امامت کی دستار باندھی حسنؑ نے |
| لہو روتے دل سے تلاوت ہوئی ہے |
| یتیمی کی اب ان کے سر پر ہے چادر |
| یہ کلثوم زینب کی قسمت ہوئی ہے |
| علیؑ کا جنازہ ہے اٹھنے کو عظمیٰؔ |
| قیامت سے پہلے قیامت ہوئی ہے |
| عظمیٰؔ زھرا |
معلومات