ہے اپنا اعلان وطن
میرا دل اور جان وطن
میرا پاکستان وطن
مہکے اس کے سرو سمن
مہکے اس کے چمن چمن
کہہ دے کوئی کوہ و دمن
میرا پاکستان وطن
ندیاں نہریں بھی ہیں رواں
روشن رخشاں سارا سماں
کہہ دے کوئی خوب دہن
میرا پاکستان وطن
اپنی گلیاں گھر اسکول
باغ میں جا کر جھولا جھول
ہو گی من میں ایک لگن
میرا پاکستان وطن
ایک نظر کر کھول کے من
پورب، پچھم، اُتر، دکن
کتنا پیارا چال چلن
میرا پاکستان وطن
بچے سے گر کوئی پوچھے
توتلے منہہ سے وہ کہہ دے
پیارا وطن سہ سارا وطن
میرا پاکستان وطن

0
1815