| کافر سارے عالم کے یک جان ہوئے |
| مسلم تنکا تنکا لہو لہان ہوئے |
| اہلِ غزہ پر ظلم یہودی کرتے رہے |
| ہم آپس میں لڑ لڑ کر ہلکان ہوئے |
| شام لہو ہے اور یمن بھی زخمی ہے |
| مسلم ہی مسلم کے دشمنِ جان ہوئے |
| دین شعور سکھاتا ہے انسانوں کو |
| دین کو چھوڑ کے ہم پھر سے حیوان ہوئے |
| ہم نے رہ میں جتنے دوست بنائے تھے |
| منزل تک آنے میں سب انجان ہوئے |
معلومات