ہنر جو ہوتا  یہ کام کرتا
وہ آئنوں سے کلام کرتا
گلوں سے کرتا ہزار باتیں
شجر سے ملتا سلام کرتا
سکون شہروں میں جب نہ ملتا
تو جا کے صحرا قیام کرتا
وہ کرتا آسان سب کا جینا
نہ کہ جینا حرام کرتا
گلے لگاتا نہ نفرتوں کو
فقط محبت وہ عام کرتا

0
8