| قَالُو بَلٰی کے وقت اِک صورت تھی سامنے |
| کوئی ہے جَلوہ گَر اُس صورت میں سامنے |
| خُود کاٹ کے رَکھیں گے قدموں میں اپنا سر |
| قاتل تُو آ اِدھر اُس صورت میں سامنے |
| وَاللّٰہ جائیں گے ہم اوّل حِساب کو |
| آیا خُدا اَگر اُس صورت میں سامنے |
| سَجدہ بِلا تامُّل اُس کو کریں گے ہم |
| آیا کوئی نَظر اُس صورت میں سامنے |
| آدم کا بُت بنا کر اِعلان کر دیا |
| دیکھو مِرا اَمَر اُس صورت میں سامنے |
| حُسنِ اَزل کی جَلوے دَر صورتِ بَشر |
| ظاہر ہے فِتنہ گَر اُس صورت میں سامنے |
| بولے وہ دیکھ کر یوں اپنے غُلام کو |
| دیکھو مُجھے مَگر اُس صورت میں سامنے |
معلومات