| کیوں نہ آئے گی اب خوشی گھر میں |
| میری بیٹی جو آ گئی گھر میں |
| چمکا بیٹی سے گھر مرا یارو |
| اب نہ آئے گی تیرگی گھر میں |
| بیٹیاں جس کے گھر میں ہوتی ہیں |
| اور بڑھ جاتی ہے خوشی گھر میں |
| اپنی سسرال جب گئی بیٹی |
| سب کی آنکھوں میں تھی نمی گھر میں |
| سونی رہتی ہے زندگی عاطف |
| ہو نہ بیٹی اگر کسی گھر میں |
معلومات