| ہمیں آپ کا جب مِلا صوتی پیغام |
| حَسِیں بن گئے اِس کی برکت سے اَیّام |
| مُخاطب کِیا جو بِلا ہی تکلف |
| لگا آپ کا ہم کو پیارا یہ اقدام |
| مدینے کی سوغات سے ہے نوازا |
| مِری زندگی کی وَہِیں کاش ہو شام |
| چلیں ہر گھڑی راحتوں کی ہوائیں |
| بنیں سب کے بگڑے ہوئے سارے کام |
| مِلے عافیت سے بھری عُمرِ خِضری |
| رَہیں دُور دونوں جہانوں میں آلام |
| مچائیں گے ہاں دُھوم ہم سُنّتوں کی |
| پلائیں گے عِشقِ نبی کے بھی ہم جام |
| شفاعت کا مُژدہ وہ ہم کو سُنائیں |
| بڑا اِس سے زیرکؔ نہیں کوئی انعام |
معلومات