میں اگر رویا تو میرا راز پھر کھل جائے گا
میرے دل کا حال لوگوں کو پتا چل جائے گا
تم نہیں تو سورجوں نے بھی کنارا کر لیا
اس طرح تو رات دن کا اب تسلسل جائے گا
موم کے پر ہیں تمھارے آسماں چھونا نہیں
تھوڑا بادل ہٹ گیا تو پر وہیں گھل جائے گا
آسماں سے یہ دعا گر بے اثر لوٹ آئی تو
جتنا بھی میرا خدا پر ہے توکل جائے گا
آزمائش شرط ہے تم آزما کے دیکھ لو
دار پر پھر یہ دوانہ بے تامل جائے گا

0
145