ابد تک نبوت نبی آخری کی
نرالی ہے عظمت نبی آخری کی
۔
خدا کے سوا کوئی ایسا نہیں ہے
جو جانے حقیقت نبی آخری کی
دعا انبیا کے مبارک لبوں پر
بنا ہم کو امت نبی آخری کی
۔
وہ جا باخدا کعبے سے بھی ہے افضل
جہاں پر ہے تربت نبی آخری کی
۔
میں ہوتا گزرگاہ کا کوئی پتھر
میں کرتا زیارت نبی آخری کی
۔
سبھی مشکلیں دور بھاگیں مدثر
کروں جب بھی مدحت نبی آخری کی

0
2