کیوں ہے تخلیق سے گریزاں بہت؟ |
نُسخہ نقالی ہے کہ آساں بہت |
اِختلافِ نظر ہے فِکر کُشا |
بن تغیر ہے سوچ یکساں بہت |
کیوں جوازِ فخَر سمجھ رہے ہیں؟ |
عُمر بخشش میں لے کے غِلماں بہت |
بھولنے کو بھی اپنے بھول گیا |
ہو چُکا اب شدید نِسیاں بہت |
شورشِ دُنیا میں پریشاں ہے دِل |
زندگی کے بغیر ویراں بہت |
اپنے معیار کو بُلند کرو |
ہم کلامی کریں گے ملَکاں بہت |
عِلم مبنی قیاس پرہے اگر |
تجربہ سے ہے سہل بُطلاں بہت |
صاف کر اپنا زنگِ خِرد مِؔہر |
ہے پسِ خُوردگی کا اِحساں بہت |
---------٭٭٭ـــ--------- |
معلومات