حُب دُنیا نے کُچھ اِس طرح پھینکا ہے جال
توجہ ہی نہ دِے سکے بَجانبِ نِیک اَعمال
جلد یا بدیر اِک دن ہو گا موت سے سامنا
سو برس بھی کوئی جی لے اَخر ہے جانا
وُسعت دُنیا سے تنگ قبر میں پڑے گا اُترنا
اِیسے ہوں اَعمال کہ وہاں نہ پڑے گھبرانا
عُمر بھر جِن کاموں میں رِہے مشغول
مرنے کے بعد پتہ چلے سب تھے فضول
گویہ مُنکر نِکیر کے پہلے ہی معلوم ہیں سوالات
زَبان کی بجائے اَعمال خود دِیں گے اَپنے جوابات
زِندگی اَمیری میں ہو گُزری یا حالتِ غُربت
حوض کوثر میں نبیﷺ کی مِل جائے قُربت

0
25