سردار انبیاؐ کی امامت کو ہے سلام |
محبوب کبریاؐ کی امارت کو ہے سلام |
سرکار مصطفیؐ کی نبوت کو ہے سلام |
ختم الرسلؐ کی شان رسالت کو ہے سلام |
سارے جہانوں کے لئے لائے نوید امن |
آقائے نامدارؐ کی رحمت کو ہے سلام |
تکریم پائی آپؐ نے معراج کی ہے رات |
مہماں ہوئے جوؐ اسری کے عظمت کو ہے سلام |
آتا رہے گا نام محمؐد خدا ﷻ کے ساتھ |
مولائے کل ﷻ سے جڑ گئی نسبت کو ہے سلام |
کردار کے فریفتہ دشمن بھی بن گئے |
گرویدہ جس پہ ہوگئے سیرتؐ کو ہے سلام |
محشر کے والؐی سے کرے ناصؔر یہ التجا |
شافؐع سنوارے بگڑی، شفاعت کو ہے سلام |
معلومات