اعلی و ارفع ہے رسائی آپ کی |
علم و عرفاں میں ضیائی آپ کی |
چھاگئی ہر سو ثنائی آپ کی |
"کام آئی ہمنوائی آپ کی" |
ضوفشانی ماہ تاباں کی طرح |
دشت و در میں روشنائی آپ کی |
ما سوا کوئی رفیق غم نہیں |
داغ ہستی میں دہائی آپ کی |
ہر کسی نے ساتھ چھوڑا ہے یہاں |
پر نہ بدلی آشنائی آپ کی |
ہر ڈگر وعدہ نبھایا خوب تر |
باعث حسرت وفائی آپ کی |
ہے زبوں حالی سے ناصؔر کچھ عیاں |
شاق گزری ہے جدائی آپ کی |
معلومات