جان گرویدہ کر لیا تم نے
اول اول تو تم نے دل جیتا
سُرمئی رنگ مہکے گیسو سے
مست ہنستی حسین آنکھوں سے
شوخ رنگیں گلاب گالوں سے
کلیوں جیسے لطیف ہونٹوں سے
رقص کرتے شریر جھمکوں سے
لمبی گردن مہکتی سانسوں سے
نرم و نازک گداز سینوں سے
پتلی نازک کمر کے نخروں سے
کھنکھناتی ہوئی کلائیوں سے
خوبصورت حسین ہاتھوں سے
ناخنوں کے نفیس رنگوں سے
چست ٹانگوں سے مست قدموں سے
پائلوں کے حسین جھرنوں سے
مخملی نازنین پیروں سے
پُر کشش دلربا اداؤں سے
صندلیں جسم کی قسم لے لو
تم سراپا طلسم ہو جاناں
خوبیاں بے حساب ہیں لیکن
جان گرویدہ کر لیا تم نے
سلجھی سلجھی نفیس باتوں سے
میٹھے میٹھے نفیس بولوں سے
شہاب احمد
۵ اکتوبر ۲۰۲۵

0
20