| ہو رہی ہیں رب کی تجھ پر رحمتیں ہی رحمتیں |
| کرتا جا طے اے منور منزلیں ہی منزلیں |
| رحمتیں ہی رحمتیں ہوں ان پے ہر شام و سحر |
| محنتیں جو کرتےتھے تجھ پے سدا شام و سحر |
| شفقتیں جوکرتے تھے تجھ پے سدا شام و سحر |
| اے خدا کر نازل ان پر، رحمتیں ہی رحمتیں |
| ہو رہی ہیں رب کی تجھ پر رحمتیں ہی رحمتیں |
| کرتا جا طے اے منور منزلیں ہی منزلیں |
| فن جو اب یہ مل گیا تجھ کو منور فقہ کا |
| علم دیں کا دم بدم اب تُو سفر کر فقہ کا |
| فقہِ دیں کی ہے سمجھ کچھ، تَو سفر کر فقہ کا |
| ہوں سدا تجھ کو میسر رحمتیں ہی رحمتیں |
| ہو رہی ہیں رب کی تجھ پر رحمتیں ہی رحمتیں |
| کرتا جا طے اے منور منزلیں ہی منزلیں |
| اے خدا جوبھی مسائل حل ہوئے ہیں جب جہاں |
| مل گیے جو بھی دلائل کر دیے ہیں سب بیاں |
| کر عطا ان کے فضائل لکھ دیے ہیں جب عیاں |
| اے خدا تو اب عطا کر رحمتیں ہی رحمتیں |
| ہو رہی ہیں رب کی تجھ پر رحمتیں ہی رحمتیں |
| کرتا جا طے اے منور منزلیں ہی منزلیں |
معلومات